لینڈ فل سائٹس کے علاوہ کہیں بھی کچرا پھینکنے پر کارروائی ہوگی، کچرا گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا، کچرا جلانے پر پابندی ہو گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔I ، فرحان غنی ، ڈی آئی جی پولیس غربی، ذوالفقار لارک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ، مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ڈی سجنانی ،تمام ڈپٹی کمشنرز ،تمام ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز ، ، بلدیہ عظمی کراچی، کنٹونمنٹ بورڈز ، ڈی ایچ اے، پاکستان ریلویز، کے پی ٹی اور دیگر شہری و بلدیاتی اداروں کے سینئر افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں کراچی میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بلدیاتی ادارے کراچی میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے، کچرا اٹھانے اور انہیں مقررہ لینڈ فل سائٹس پر ٹھکانے لگانے کے لئے موثر اقدامات کریں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024