وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں.حکومت اپنی مدت پوری کرے گی. ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہورہا ہے. تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں۔ڈیووس میں پاکستان بریک فاسٹ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ہم جمہوریت سے سیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38