قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک اور نوٹس کے ذریعے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کر لیا ہے ۔نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو یہ دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 22 جنوری کو آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔نیب میں پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں نیب کی جانب سے بلائے جانے کو بدنیتی قرار دیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دوسرا نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے رائے ونڈ میں غیر قانونی سڑک کی تعمیر پرجواب طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہبازشریف کو 29 جنوری تک دستاویزات اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38