فرانسیسی پارلیمنٹ نے غلطی کرنے کا حق نامی قانون پاس کر دیا۔قانون کے تحت نادانستہ ہونے والی پہلی غلطی پر سزا نہیں دی جائے گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت نے پارلیمنٹ میں غلطی کرنے کا حق نامی قانون منظور کرلیا، تاہم یہ قانون عوامی صحت سمیت کچھ دیگر امور پر نافذ نہیں ہوگا۔فرانسیسی عوام اس قانون سے ٹیکس اور دیگر معاملات میں استفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ سزا دینے کے لیے حکام کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ غلطی جان بوجھ کر کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38