9سالہ طالب علم سے زیادتی کے ملزم کو 10سال قید، 25ہزار روپے جرمانہ
وہاڑی(نامہ نگار)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج صلابت جاوید نے3 سال قبل تھانہ صدر میں رجسٹر ہونے والے مقدمہ زیاتی کیس کا فیصلہ سنا دیا ملزم محمد فاروق کے خلاف 2013میں مقدمہ درج ہوا تھا استغاثہ کے مطابق ملزم محمد فاروق نے 4سال قبل 9 سالہ طالب علم شیراز احمد سے زبردستی زیادتی کی تھی ،ملزم فاروق الا ئید سکول لڈن روڈمیں چپڑاسی تھا اور 28دسمبر 2013 کوچھٹی کے بعد واش روم میںزیادتی کا نشانہ بنایاوالدین کے سکول پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے ملزم کو 10سال قید اور 25ہزار جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔