کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں فرضی مشق
مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فرضی مشق کی گئی،مشق کا مقصد کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی کی صورت میں سکیورٹی اداروں کی کارکردگی جانچنا تھا،فرضی مشق کے موقع پر دہشتگردوں سے نمٹنے کی فرضی کاروائی کی گئی اور کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی صورت میں دہشتگردوں پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیاگیا، دہشتگردی سے نمٹنے کی اس فرضی مشق میں پولیس، سکیورٹی ایجنسیز،بم ڈسپوزل اسکواڈ،فوج اور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے نے شرکت کی۔