ضمنی الیکشن کرپٹ ٹولے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: رانا وقار نثار
خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے رہنمایونین کونسل کوہی والہ کے چیئرمین رانا وقارنثار نے کہاکہ لودھراں کاضمنی الیکشن تحریک انصا ف بڑے مارجن کیساتھ جیتے گی کارکن دھونس، دھاندلی کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ضمنی الیکشن نااہل ،کرپٹ حکمرانوںکے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔وہ یہاں کارکنوں اور صحافیوںسے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر رانا فلک شیر، راناطیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔رانا وقارنثار نے کہاکہ مرکزی چیئرمین عمران خان نے ممبر سازی مہم کا اعلان کردیاہے کارکن تنظیم سازی کے لیے نئی ممبر سازی کر یں ۔