لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی: مسز شاہدہ احمد
خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر یونین کونسل حلقہ111کی چیئرمین مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ لودھراں کاضمنی الیکشن تحر یک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کے اثرات الیکشن2018کے ہر پو لنگ اسٹیشن تک پہنچیں گے۔وہ یہاں خواتین کے وفودسے بات چیت کررہی تھیں۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ حکمران جلسوں کے ذریعے عوا م کو مزید دھوکہ نہیں دے ان کی لوٹ مار سے بچہ بچہ آگاہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو پا کستان کو فلا حی ریاست بنانے کاایجنڈا رکھتی ہے۔