اسلام اور پاکستان کیخلاف ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کرینگے: علامہ شفیق اﷲ
ملتان (نامہ نگارخصوصی) اسلام اور پاکستان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کے لئے جان دینا سعادت سمجھتے ہیں۔ ناموس صحابہ و اہلبیت اطہار کے لئے جان کے نذرانے پیش کرنا اعزاز ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے۔ نفاذ اسلام میں رکاوٹیں ڈالنے والے عسکریت پسندوں سے بڑے مجرم ہیں وطن عزیز پاکستان میں بندوق کے ذریعے نفاذ اسلام کے خلاف ہیں ان خیالات کا اظہار بزم بدریہ ملتان کے صدر علامہ شفیق اﷲ صدیقی البدری نے آستانہ عالیہ بدریہ پر سیدی مرشدی حضرت سید محمد سراج الزمان شاہ کاظمی المشہدی کے پہلے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔