ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وہاڑی ڈاکٹر خالد جاوید کا آر ایچ سی کرم پور کا دورہ‘ ملازمین کی حاضری‘ ادویات کا سٹا ک چیک کیا
کرم پور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وہاڑی ڈاکٹر خالد جاوید نے رورل ہیلتھ سنٹر کرم پور کا دورہ کیا۔ ملازمین کی حاضرین ،ادویات کا سٹاک اور لیبرروم کو چیک کیا۔ مان بچہ کی صحت کے حوالہ سے پروگرام کا جائزہ لیا۔ عملہ کی طرف سے رپورٹس بروقت نہ بھجوانے اور ریکارڈ مہیا نہ کرنے پر عملہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف کو دفتر طلب کرلیا۔ اس موقع پر مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ صحافیوں سے ملاقات میں بتایا کہ تمام سنٹرز پر ادویات فراہم کرکے تمام سہولیات اور ڈلیوری کیسز مفت کئے جارہے ہیں۔