قومی ایک روزہ ریجنل کرکٹ کپ آج شروع ہوگا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ایک روزہ ریجن کرکٹ کپ آج شروع ہوگا۔آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس اور لاہور بلیوکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں پشاور اور فاٹاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔