جنرل زبیر محمود حیات سے ائرچیف سہیل امان کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے منگلکے روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ان کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ جنرل زبیر محمود نے پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ اور تربیتی معیار کو سراہا۔ دونوں عسکری قائدین نے کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ اور دفاع کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔