خواتین بی بی ایل: سڈنی تھنڈر کی میلبورن رینی گیڈز کیخلاف فتح
ملتان (سپورٹس ڈیسک) خواتین بگ بیش لیگ کے 48ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن رینی گیڈز نے 4وکٹوں سے ہرا دیا۔ کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کی۔ میلبورن رینی گیڈز 15.5 اووروں میں 68 پر ڈھیر ہو گئی۔ چماری اتاپتو اور نکولا برائون 16,16 جیس کیمرون نے 12رنز بنائے۔ سڈنی تھنڈر کی نکول کیرے3 اور سٹیفنی ٹیلر نے 2وکٹ لئے۔ سڈنی تھنڈر نے ہدف 4اوورز قبل حاصل کر لیا۔ ریچیل ہائنز نے 37رنز بنائے۔ میلبورن رینی گیڈز کی ہیلے جیسنن 3 اور مولی سٹرینو نے 2وکٹ لئے۔ کیرے پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔