وزڈم سکول کا سپورٹس ویک اختتام پذیر
کہروڑپکا (خبر نگار)انصابی سر گرمیوں کے ساتھ ہم نصابی اورغیر نصابی سرگرمیاں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل دی وزڈم سکول کہروڑپکا قیصر علی رانا نے سپورٹس ویک کے اختتامی روز شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سپورٹس میں پوزیشن لینے والے طلبا ء و طلبات میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں سپورٹس ویک میں پہلے چار روز پریکٹس کی گئی جبکہ آخری دور وز میں بوری دوڑ 100میٹر دوڑ 200میٹر دوڑ جمپس رسہ کشی گیند اکٹھا کرنے غبارے پھوڑنے تھری لیگ ریس سمیت متعدد مقابلہ جات ہوئے ۔