جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو 187 پر ڈھیر کر دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ربادا‘ مورن مورکل‘ فلینڈر‘ فہلوک وایو اور این گیڈی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بھارتی ٹیم کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز 187 رنز پر ڈھیر کر دیا جوہانسبرگ میں جاری میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا چار مہمان بلے بازوں لوکیش راہول‘ہردیک پانڈیا‘ ایشانت شرما اور جسپریت بمرا کو کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہ ملا راہنے9 پارتھیو پٹیل 2 اور محمد شامی 8 سکور کر پائے تاہم کپتان کو ہلی54‘ پجار 1 ‘ 50 اور بھونیشوار کمار نے 30 سکور کرکے مجموعہ 187 تک پہنچا دیا جنوبی افریقہ کے رباد 3 مورکل ‘ فلینڈر‘ فہلوک وایو2,2 لنگی این گیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی میزبان ٹیم نے بھی کھیل کے اختتام پر 6 اووروں میں 6 سکور پر ایک وکٹ گنوا دی مرکرم2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ڈین ایلگر4 کاگیسوربادا کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود ہیں واحد وکٹ بھونیشوار کمار نے حاصل کی جنوبی افریقہکو181 رنز کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ 9 وکٹیں محفوظ ہیں ۔