شام میں کیمیائی حملوں میں روس کا ہاتھ: امریکہ‘ ماسکو نے الزام مسترد کر دیا
نیو یارک (اے ایف پی + نیوز ایجنسیاں )روس نے ان امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا شام میں کیمیائی حملوں میں ماسکو ملوث ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے سفیر نے یہ بات کہی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا روس شام میں کیمیائی ہتھیار چلانے میں ملوث اور بشارالاسد حکومت کو تحفظ دے رہا ہے۔