نو مسلم ہادیہ بالغ، شادی پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا: بھارتی سپریم کورٹ
نئی دہلی(این این آئی)سپریم کورٹ نے کیرالہ کی 24 سالہ نو مسلم خاتون کے معاملے پر سماعت کے دوران قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کو ہادیہ کی شادی کی جانچ پڑتال سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذہب کی جبری تبدیلی کے مبینہ الزام کی تحقیقات جاری رکھے مگر ہادیہ کی شادی سے اسے کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والے تین رکنی بینچ نے کہا کہ ہادیہ بالغ ہے اور اس نے عدالت میں آکر کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ ایسے میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔