برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری پاکستان کا اثاثہ ہیں: جنرل (ر) عبدالقیوم ‘عامرآفتاب
راچڈیل (نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہری پاکستان کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں اور مادر وطن کی بلا معاوضہ سفارت کاری کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ پاکستان کا موقف اور اصلی تصویر برطانوی حکام بالا اور عوام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ہمیں انکی خدمات اور اعزازات پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹرز جنرل (ر) عبدالقیوم خان‘ باز خان‘ داؤد خان‘ قونصل جنرل مانچسٹر عامر آفتاب قریشی نے راچڈیل کے مقامی ہال میں اجلاس کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔