روہنگیا بحران: انکوائری پینل سے امریکی سفارتکار مستعفی، سوچی پر تنقید
ینگون (اے ایف پی) روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سفارتکار بل رچرڈسن نے پینل سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ریاست رخائن میں بحران کے معاملے کی انکوائری کیلئے سوچی نے جس پینل کے ممبران کی تعیناتی کی وہ چیئر لیڈنگ سکواڈ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔