فلپائن: آتش فشاں کا دھواں‘ راکھ 2 کلو میٹر تک پھیل گئی‘ 74 ہزار افراد کا انخلا
منیلا (نوائے وقت رپورٹ) فلپائن کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری ہے۔ سیاہ دھویں اور راکھ نے 2 میل کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گیا۔ اطراف کے علاقوں سے 74 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ لاوا دھماکوں کے ساتھ فضا میں 2 ہزار 3 سو فٹ تک بلند ہوا۔ علاقے میں خطرے کا لیول بڑھا کر چار کر دیا گیا ہے۔