امریکہ نے بھارتی نژاد شہری اور مراکشی عبداللطیف کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے بھارتی نژاد برطانوی شہری سدھارتا ڈھار اور مراکشی نژاد بیلجیئم کے شہری عبدالطیف گائنی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔داعش سے تعلق رکھنے والا سدھارتا ڈھار برطانیہ میں پیدا ہوا اور اس وقت برطانیہ کی بدنام دہشت گرد تنظیم المہاجرون کا اہم کمانڈر ہے جس نے 2014 کے اواخر میں انگلینڈ کو چھوڑ دیا تھا جبکہ شام جا کر شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جہادی جان کے نام سے مشہور داعش کے جلاد محمد ایموازی کے بعد قیدیوں کو قتل کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔