لیبیا: مسجد کے سامنے 2 کار بم دھماکے‘ 33 افراد ہلاک‘ 70 زخمی
طرابلس (این این آئی+ اے ایف پی) لیبیا کے شہر بن غازی میں مسجد کے باہر شہر میں بارود سے بھری دو کاروں کے دھماکوں کے نتیجے 33 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں لیبیا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے شعبہ انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر میدی الفلاح بھی ہلاک ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق لوگ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آ رہے تھے۔ کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔30 منٹ کے وقفے سے دھماکے کیے گئے۔ متعدد گاڑیاں تباہ اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔حکومتی ترجمان بزدلانہ حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔