پٹرولنگ پولیس افسران بیٹ ایریا میں موثر گشت کریں ، ڈی ایس پی چوہدری افضل کی ہدایت
ملتان(کرائم رپورٹر )ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع ملتان ،چوہدری محمد افضل نے انچارجز پی ایچ پی پوسٹس ضلع ملتان کے ساتھ ماہانہ کارکردگی بارے میٹنگ کی ۔ انہوں نے انچارجز کو سختی سے تاکید کی کہ بمطابق ایس او پی ڈیوٹی سر انجام دیں اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں ، علاوہ ازیں انہوں نے پٹرولنگ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اپنے بیٹ ایریا میں موثر پٹرولنگ کریں اور بلانمبری گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کریک ڈائون کریں اور تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔ مزید براں انہوں نے پوسٹ انچارجز کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے تحرک کریں اور ناجائز اسلحہ و منشیات ، سر قہ مویشی جیسے جرائم کے خلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کریں اور جو گاڑیاں جانور لوڈ کر کے لے جاتے ہیں ان کو چیک کر یں ۔