شجاع آباد: 5 نقاب پوش گھر میں گھس گئے، 2 بہنوں کا جہیز اور نقدی سمیٹ کر فرار
شجاع آباد(خبرنگار)شجاع آباد ریلوے روڈ نزد کاٹن فیکٹری کے رہائشی غلام یسین کے گھر گذشتہ رات پانچ نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہو گئے ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اورگھر والوں سے چابیاں لے کر گھر سے غلام یسین کی دو بیٹیوں کے جہیز سمیت 2 لاکھ ساٹھ ہزار نقد اٹھا کر با آسانی فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے نا معلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔شجاع آباد اندرون رشید شاہ گیٹ میں شادی کے ہار بنانے والی دوکان کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور دوکان سے دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی نئے نوٹوں کی کاپیاں اٹھا کر فرار ہو گئے دوکاندار خرم نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے تا حال کوئی کاروائی نہ کی ہے ۔