بچوں کی لڑائی کا رنج ، بھابھی کے گھر دھاوا تشدد ، توڑ پھوڑ ، بالیاں چھین لیں ، ملزم فرار
خان گڑھ ( خبر نگار ) دیور کا بچوں کے معمولی جھگڑا پر بھابھی کے گھر پر دھاوا زدوکوب کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی یہ واقعہ موضع سادیواہن میں پیش آیا جہاں پر مختیار بی بی کی شادی 8سال قبل محمد سعید سے ہوئی گزشتہ روز وہ اپنے گھر موجود تھی کہ اچانک بشیر احمد ،اللہ وسایا،محمد اسحاق وغیرہ نے اپنے ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہو کر اسے زدوکوب کرنا شروع کر دیا مختیار بی بی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نکال لیں اور گھر میں موجود اس کے والد محمد شفیع کی جیب سے 15000روپے بھی نکال لئے گئے شور مچانے پر اہل محلہ آگئے جس پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزم اللہ وسایا مختیار بی بی کا دیور ہے اور اس نے بچوں کی لڑائی یہ کاروائی کی ہے مختیار بی بی کے والد محمد شفیع کی درخواست پر پولیس تھانہ خان گڑھ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔