ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس ، گواہوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
ملتان (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مقدمات میں گواہ پیش نہیں کرنے پر ایس ایچ اوکوشوکازنوٹس جاری کرنے اورگواہوں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت نے ایس ایچ اوتھانہ الپہ کو2 مقدمات میں گواہ پیش نہیں کرنے پرشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے مقررہ تاریخوں پر جواب پیش کرنے نیز تھانہ میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام قمرجاوید میں سب انسپکٹر محمدباقرشاہ،اے ایس آئی شفیق احمداور کانسٹیبل صابرحسین کو12 فروری ، منشیات کے دوسرے مقدمہ سرکاربنام فلک شیرمیں سب انسپکٹروں محمدحیات اورمحمداشرف،ٹرینی اے ایس آئی فرحت حسین ،ہیڈ کانسٹیبل محمدعارف خان اورکانسٹیبل محمدسہیل کو15 فروری کوپیش کرنے کاحکم دیاہے۔