غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن شارٹ 29 گاڑیوں کے چالان
ملتان (سماجی رپورٹر) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر رجسٹر ڈ اور شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے دوران شارٹ ٹوکن ٹیکس اور بوگس کاغذات کی بنیاد پر 29 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز کی تین ٹیموں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر 19 فینسی نمبر پلیٹس اتار لی ۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز کی ٹیموں نے مختلف چوکوں پر 310 گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے ۔ ای ٹی او یوسف ورک نے اس کارروائی سے 2 لاکھ روپے ریکوری کی امید ظاہر کی ہے ۔