ڈرائیونگ سکول سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ڈرائیورز ٹریفک قوانین کا احترام کریں : ڈی ایس پی عطیہ ناہید
ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمداور سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفرازاحمد فلکی کی ہدایات پرڈرائیونگ سکول سٹی ٹریفک پولیس ملتان میں76ویں بیج کے 55 ٹرینیز کو کورس مکمل کرنے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز عطیہ ناہید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز نے اپنے خطاب میں امیدواران کو بتایا کہ آپ ڈرائیونگ سکول سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد روڈ پر دوسرے ڈرائیورز کے لیے ایک مثال ہیں اس لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور اپنے دوست و احباب کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کریں۔