حفاظتی تحویل میں لئے گئے 6 بچوں کے ورثاء کی تلاش ، ایک والد کے حوالے
ملتان (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ بچہ ورثاء کی تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دیا ، تفصیل کے مطابق 8 سالہ شہزاد سنگو ولد ناصر کو ایک ماہ قبل چوک کمہاراں والا سے لاوارث پاکر ریسکیو کیا گیا تھا ۔ بچہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگا تھا ۔ بچے کا تعلق جہلم سے تھا ۔ علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 6 بچوں کو شہر کے مختلف حصوں سے پکڑ کر اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ان بچوں کا تعلق رنگیل پور ، کھیڑ اور مظفرگڑھ کے علاوہ مخدوم رشید ، جتوئی اور ملتان سے ہے جن کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔