شرابی کا ڈرائیور کی گاڑی کو ٹکر، گھسٹتی ہوئی ٹرک کے نیچے جا گھسی
شاہ جمال(نامہ نگار)شراب کے نشہ میں دھت شخص نے سڑک کنارے کھڑی کار میں اپنی انتہائی تیز رفتاری سے کار دے ماری جس سے کار گھسٹتی ہو ئی کئی سوفٹ دور کھڑے ٹرک کے نیچے جا گھسی کار میں بیٹھے بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے مقدمہ درج۔باقر حسین سکنہ ٹبی نو ناری نے بتایا کہ وہ جتوئی روڈ کے کنارے اپنی سوزوکی مہران کھڑی کر کے کھانا لینے ہوٹل پر گیا جبکہ گاڑی میں اس کے چھوٹے بچے مو جود تھے کہ اچانک انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی اس سے ٹکرا گئی اور میری گاڑی گھسٹتے ہو ئے 150فٹ دور کھڑے ٹرک کے نیچے جا گھسی بچوں کے شو رو واویلا پر میں خود اور دیگر افراد وہاں پہنچے تو شراب کے نشہ میں دھت علاقہ کا ہی شخص عبدالغفار عرف راجہ پستول لہراتا ہوا کار سے نکلا اور دھمکی دی کہ کسی نے اسے روکنے کی کوشش کی تو جان سے مار دوں گا کہتا ہوا فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔