حلقہ بندیوں کی واضح صورت سامنے آنے کے بعد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرونگا‘ راجہ بشارت
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے ایوان وقت میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں این اے 52 اور 54 سے الیکشن لڑتا رہا ہوں۔ ان حلقوں میں میری رہائش گاہ ہے لیکن الیکشن لڑنے والے حلقے کا فیصلہ الیکشن کمشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی واضح صورت سامنے آنے پر کرونگا۔ ابھی تو حلقہ بندیوں کے بارے میں محض افواہیں ہیں۔