مضر صحت اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر آٹھ دکانداروں کو چار لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیشل جو ڈیشل مجسٹریٹ چکلالہ کینٹ سید ظفر حسن نقوی نے مضر صحت اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے کے الزام میں آٹھ دکانداروں کو چار لاکھ روپے جرمانہ کردیا چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ فوڈ کے عملے نے تلسہ روڈ، بوستان روڈ لال کرتی اور چکلالہ سکیم تھری کے علاقوں میں کاکھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں اور ہوٹلوں پر فروخت ہونے والی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے اور سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چالان بھجوا دیئے، لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد عدالت نے سلور سیون ہوٹل، سوڈا سلیف ، مدنی مارٹ سپر سٹور ، ہادی مارکیٹ اور دیگر دکانوںکے مالکان خلیل، ایم صادق سمیت 8دکانداروں جرمانہ کیا گیا ۔