احتساب کے نام پر انتقام کسی طور گوارا نہیں، زاہد اکرم
لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن یوسی 12 کے نائب صدر زاہد اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ رواں سال مئی، جون کا سورج جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو کڑا اور بلاامتیاز احتساب تو منظور ہے لیکن احتساب کے نام پر انتقام، سیاست اور مذاق کسی طور گوارا نہیں۔