مقررہ نرخوں سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایات پر موٹر وہیکل ایگزامینروں سے جواب طلبی
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ نرخوں سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایات پر موٹر وہیکل ایگزامینروں سے جواب طلبی کرلی سب سے زیادہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات مری آنے جانے والے مسافروں کی ہیں جبکہ مری کی لوکل آبادی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرائے لئے جانے پر سراپا احتجاج ہے آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹروںکے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا اور کہا کہ چونکہ تاحال حکومت پنجاب نے کرائے بڑہانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اس لئے زائد کرائے لینے کا سلسلہ بند کیا جائے راولپنڈی میں اندرون شہر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ سے بھی زائد کرائے لینے کی شکایات ہر مسافر کی زبان پر ہیں جس کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بنے ہوئے ہیں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ چونکہ تاحال پرانا کرایہ نامہ نافذ العمل ہے ا سلئے اس پر موثر عمل درآمد کرایا جائے ۔