سازش کے تحت جامعہ پنجاب کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے: میاں مقصود
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے پنجاب یونیورسٹی میں کشیدگی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تاریخی درس گاہ کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ، گرفتاریوں کیلئے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن اور داخلی و خارجی راستوں کو بلاک کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے تمام گرفتار کارکنان اور ذمہ داران کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔