پلاٹ کے تنازعہ پرفائرنگ، گھر میں محو خواب ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں الگ الگ واقعات میں دو افراد قتل کردئے گئے پولیس کو پرویز اختر نے بتایا کہ پلاٹ کے تنازعے پر نادر وغیرہ نے فائرنگ کردی جس سے گھر میں محو خواب جہانگیر جاں بحق اور جہانزیب زخمی ہوگیاتھانہ صدر بیرونی کوعدنان بخاری نے بتایا کہ مدعی کے چھوٹے بھائی فرحان کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جو باتھ روم میں خون میں لت پت تھا جسے اطلاع دی گئی وہ پہنچا تو اسے ہسپتال لے گئے لیکن وہ جاں بحق ہوگیا جسے اس کی بیوی عندلیب عرف کاجل نے خود یا کسی کے ہمراہ قتل کیا ہے ۔