قصور واقعہ میں ملوث سفاک درندے کو نشان عبرت بنایا جائے: ساجد امین
رائے ونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ( ن) کے رہنما حاجی ساجد امین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ پوری قوم کی بیٹی زینب کا سفاک قاتل قانون کی گرفت میں آنے سے عوام کے غصہ اور حکومت سے نفرت میں کمی واقع ہوئی ہے،اس درندہ صفت بھیڑئیے کو جلد نشان عبرت بنایا جائے، نیب میں پیشی کے دوران بیان ریکارڈ ہونے سے مخالفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی لوٹ مار کی چھپائی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے سے واپس لانے کے عزم نے ،این،آر،او،زدہ کی نیندیں حرام کر دیں،اب سازشی عناصربے نقاب ہو چکے ہیں۔