مقدمہ قتل میں ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت ختم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس قاضی محمد امین اور جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تھانہ پنڈی گھیب کے مقدمہ قتل میں ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت ختم کرکے اسے عمر قید میں تبدیل کردیا ملزم نزیر اقبال کے وکیل راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے دلائل دئے ۔