آئی سی آئی پاکستان نے ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی(کامرس رپورٹر) آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج برائے سال 2017-18 کا اعلان کردیا۔اعلامیئے کے مطابق کمپنی اپنی کارکردگی میں مزید استحکام لانے کے ساتھ ساتھ ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائے گی جس میں پیداواری اضافہ ‘نئی مینوفیکچرنگ کی سہولتیںا ور نئی پارٹنرشپز شامل ہیں۔ نیٹ ٹرن اوور23,177 ملین روپے رہا جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے۔اس حوالے سے پولسٹر اورلائف سائنسز بزنس نے بالترتیب 24 فیصد اور 32فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔