راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ انڈسٹریزاور قطر ایئرویز میں معاہدہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریزاور معروف ایئرلائن قطر ایئرویز میں معاہدہ ،ممبران کو فضائی سفر میں خصو صی رعائیت اور سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان ، معاہدے پر صدر ندیم شیخ اور قطر ایئرویزکے کمرشل مینجر محمد اکرام اللہ نے دستخط کئے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شاہد غفور پراچہ ،سابق صدر ذولفقار کہوٹ ، ثمران پاشا ، افتخار الدین ،فیاض قریشی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ نے کہا کہ اپنے ممبران کو سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن اور مقصد ہے اور قطر ایئرویز کیساتھ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے قطر کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی وجہ سے تاجروں اور سیر و تفریح کیلئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سہولت سے اپنے ممبران کو فائدہ پہنچانے کے لئے قطر ایئرویز سے معاہدہ کیا گیا ہے اس موقع پر شرکاء نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریزکے صدر ندیم شیخ کی ممبران کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔