میونسپل کمیٹی وہاڑی کے چیئرمین شیخ محمد حسین نے استعفا دیدیا
میلسی(خبر نگار)میونسپل کمیٹی وہاڑی کے چیئرمین شیخ محمد حسین نے استعفیٰ سے دیا۔تفصیل کے مطابق شیخ محمد حسین نے بدھ کی صبح ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے ہمراہ سی او وہاڑی کو اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔اس موقع پر طاہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ گروپ کے معاہدے کے مطابق چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا گیا ہے۔اور آئندہ گروپ میں سے نیا چیئرمین میونسپل کمیٹی وہاڑی منتخب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق طاہر اقبال گروپ میں شامل ہونے والے بلدیہ کونسلروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں پہلے سال کے لئے طاہر اقبال چوہدری گروپ کے شیخ محمد حسین چیئرمین ہونگے اوراب اس معاہدے کے تحت عمار اعجاز کو آئندہ ایک سال کے لئے چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔