ایک تصویر………… ایک کہانی
زیر نظر تصویر میں ایک شخص ریڑھی پر خشک میوہ جات فروخت کررہا ہے ،جبکہ مونگ پھلیوں کو گرم رکھنے کے لئے اس نے ایک مٹی کی ہانڈی میں آگ بھی جلا رکھی ہے جو آگ کم دھواں زیادہ دے رہی ہے مگر حیرت کی بات ہے دھواں اس کی جانب بالکل نہیں آرہاہے وگرنہ اس کا بیٹھنا محال ہوجائے،ریڑھی پر فروخت ہونے والے میوہ جات ، ریوڑی، گجک، پٹی،پستہ، بادام، خوبانی،چلغوزہ، مونگ پھلی وغیرہ کو بچے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں ، سچ تو یہ ہے کہ ان کے کھائے بغیر سریوں کا موسم مکمل نہیں ہوتا مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث یہ چیزیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں(تصویر و تحریر ، سہیل ملک)