روس کو کینو کی برآمد یقینی بنانے کیلئے فر یٹ سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی صدارت میں ایکسپورٹ ترقیاتی فنڈزکے بورڈ کے اجلاس میں روس کے لئے کینو کی برآمد کو یقینی بنانے کے لئے فریٹ سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سبسڈی کے لئے 10 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اجلاس میں سیالکوٹ میں ٹریڈ سینٹر بنانے کی منظوری دی گئی۔ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر پر 60 کروڑ روپے کے اخراجات ہوں گے۔ اجلاس میں ’فروغ برآمدات ترقیاتی فنڈ‘‘ کے حوالے سے وزارت خزانہ کی طرف سے فنڈز کے اجراء کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں اب تک 30 کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں جبکہ بجٹ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ وزارت خزانہ فنڈ میں ہر سال 6 ارب روپے جمع کرتی ہے۔