ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے تعلیمات مصطفویؐ پر عمل کیا جائے: شہباز جمالی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے تعلیمات مصطفویؐ پر عمل کیا جائے‘ حضورؐ کا اسوہ حسنہ قابل تقلید ہے حضرت خواجہ حافظ جمال اﷲ ملتانیؒ نے ہمیشہ اﷲ اور رسولؐ کے پیغام کو عام کیا ان کی پوری زندگی طہارت و تقویٰ اتباع رسولؐ سے عبارت ہے ان خیالات کا اظہار درگاہ حضرت خواجہ جمال اﷲ ملتانیؒ کے سجادہ نشین محمد شہباز حسین جمالی نے سالانہ عرس مبارک کے آخری روز ختم شریف کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا خواجہ غلام محی الدین فخری‘ خواجہ امام بخش‘ صاحبزادہ حفیظ اﷲ شاہ مہروی‘ خواجہ محمد شعیب‘ خواجہ محمد اسلم مہاروی‘ خواجہ غلام نظام الدین تونسوی‘ خواجہ مسعود محمود تونسوی‘ خواجہ عبدالرزاق‘ قاضی خدا بخش‘ سید باقر شاہ‘ خواجہ زوار الحسن چشتی‘ خواجہ محمود الرحمن مہروی‘ ارسلان اختر جمالی‘ نعمان اختر جمالی‘ مشتاق خان مہروی و دیگر دعا میں شریک تھے اختتامی نشست میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔