کہروڑ پکا: بازار حسن میں جلائی جانے والی خاتون 50 فیصد جھلس گئی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے: ڈاکٹرز
کہروڑپکا (خبر نگار)"آتشزدگی کیس "کا مقدمہ درج ۔ بازار حسن کی متاثرہ خاتون 50فیصد تک جھلسی ہوئی ہے حالت تشویشناک ۔ڈاکٹرز ۔تفصیل کے مطابق محلہ ممتازآباد کی رہائشی کرن منیر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائے جانے والے واقعہ کی متاثرہ کے شوہر منیر احمدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈاکٹر نورین اور ڈاکٹر حنا کا کہناہے کہ متاثرہ خاتون کا چہرہ 5فیصد سینہ اور کمر 30فیصد جبکہ پیٹ اورٹانگیں 20فیصد متاثر ہوئی ہیں ۔جس کی وجہ متاثرہ کی حالت انتہائی تشویشنا ک ہوسکتی ہے ۔