پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی رائٹ فورس کی تربیت دی جائیگی: طارق مسعود
لاہو ر(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی طرز پر پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی رائٹ فورس کی تربیت ترک ماہرین سے تربیت پانے والے ماسٹر ٹرینرز کی زیر نگرانی جلد مکمل کی جائے تاکہ احتجاج ، دھرنوں اور مظاہروں کی صورت میں عوام کے جان و مال اور املاک کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ پولیس ٹریننگ کالجز میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک تربیتی نصاب کو سیمسٹر سسٹم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کے کمیٹی روم میں پولیس ٹریننگ سے متعلقہ اعلٰی سطحی جلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔