ڈاکٹر وسیم اختر نے منو بھائی کی وفات اور خدمات پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منو بھائی کی وفات اور ان کی خدمات کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی‘ جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان معروف سینئر صحافی‘ کالم نویس‘ دانشور‘ محقق‘ نقاد اور سماجی رہنما منو بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت بھی کرتا ہے۔ یہ ایوان دعاگو ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی خدمات اور نیکیوں کو قبول فرمائے۔