جسٹس(ر) جاوید اقبال آج نیب ہیڈ کوارٹرز میں عوامی شکایات سنیں گے
اسلام آباد (نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال آج 2 بجے سے 4 بجے تک نیب ہیڈ کوارٹرز میں عوام کی شکایات سنیں گے،چیئرمین نیب نے کہا کہ انہوں نے نیب کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے ہیں اور وہ نہ صرف خود ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سنتے ہیں بلکہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے علاقائی دفاتر میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی شکایات سنیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ عوام دور دراز سے اپنی جائز شکایات کے ازالہ کیلئے لمبا سفر کرتے ہوئے ملک کے کونے کونے سے اسلام آباد آئیںاور ان کو پریشانی کے علاوہ ان کے وسائل کا بھی ضیاع ہو اس لئے چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ نیب کے تمام ڈی جیز کو اپنے علاقائی دفاتر میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات 2 بجے سے 4 بجے تک سننے کی ہدایت کے علاوہ تمام شکایت کنندگان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا حکم دیا تھا۔