بلدیہ غربی میں عوام کو سہولتوں سے محروم نہیں ہونے دیں گے، ایاز حمید بلوچ
کراچی(اسٹاف رپورٹر )بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلاتفریق سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم ،صحت اور کھیل کود کی معیاری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی ایاز حمید اللہ بلوچ نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام ڈپارٹمینٹل ہیڈز اورسیکشنل ہیڈز کے علاوہ سپرنٹنڈنگ انجینئر بلدیہ غربی بھی شریک تھے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ بلدیہ غربی کی تمام اہم اور مصروف سڑکوں و شاہراہوںکی تعمیر و مرمت اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی ،بلدیہ غربی کے زیر انتظام اسکولوں میں بہترین نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور ڈسپنسریوں میں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں ۔