عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں:سید نیئر رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے عوامی مسائل کو حل کرنا اپنی ذمہ داریوں میں شامل
سمجھتے ہیں وسائل محدود جذبے لامحدود کے جذبے کے تحت کام کرنے آئے ہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی سروکار نہیں جن کو کوئی کام نہیں ہوتا وہ صر ف تنقید ہی کرتے ہیں۔ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں پہلے کام کرتے ہیں پھر اعلان کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئر طارق مغل، یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین کے ہمراہ بلدیہ کورنگی ماڈل زون میں پیور بلاک گلیوں کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں جو کام کئے ہیں وہ غیر منتخب نمائندوں کے آٹھ سالہ دور میں نہیں ہوئے ہیں ہم عوام کے نمائندے ہیں عوام میں سے ہی ہیں اس ہی لئے عوام کے درمیان رہ کر کام کرتے وہیں کیونکہ ہم خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں ہم اس ہی لئے ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں ۔